اسلام آباد : سندھ کے صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا کہ کہ کتنا بد بخت انسان ہے کہ جس نے تحفے کی گھڑی بھی بیچ دی۔شہزاد اکبراحتساب کے سربراہ تھے اورانہوں نے دکان کھولی ہوئی تھی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والے تحائف کی قیمت اربوں روپوں میں تھی، انہوں نے تحفہ لیا ہی بیچنے کی نیت سے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سبزی اورفروٹ بھی لینے جائیں تو رسید لکھی جاتی ہے، عمران خان نے کروڑوں کا سودا کیا اور کوئی رسید نہیں لکھی۔سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، کوئی ان سے پوچھ نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت بڑا چور ڈاکو کرپٹ سیاستدان ہے، یہ آئی جی، ججوں، بیوروکریٹ کو دھمکی دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کے صادق و امین حکمران لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، عمران خان 22 کروڑ عوام کے لیے باعثِ شرمندگی بنے ہیں۔