عمران خان پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
عمران خان پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عمران خان قاتلانہ حملہ کیس: ملزم نوید 14 روز بعد عدالت میں پیش

گوجرانوالا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم  نوید کو چودہ روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے اُسے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

وزیرآباد پولیس نے لانگ مارچ میں فائرنگ اور اعترافی بیان ریکارڈ کروانے والے ملزم نوید کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں جج نے تفتیشی افسر پر ملزم کو عدالت میں 14 روز بعد پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملزم بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلیے بنائے جانے والی جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزم کو تین نومبر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ مقدمے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کو کئی روز بعد پیش کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

 

جے آئی ٹی نے وفاق کے تحفظات دور کیے بغیر ہی تحقیقات کا آغاز کردیا

دوسری جانب عمران خان قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلیے بنائی جانے والی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے وفاق کے تحفظات دور کیے بغیر ہی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ کام شروع کیا اور اس سلسلے میں سب سے پہلے وزیرآباد میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے دو ارکان سید خرم علی شاہ اور نصیب اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا کر کے مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے مقامات کی نشاندہی کی۔ اراکین وزیرآباد میں تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک سونپیں گے۔