مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دسمبر کے شروع میں وطن واپسی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی دسمبر کے شروع میں وطن واپسی کا امکان ہے جبکہ آئندہ پارٹی انتخابات میں مریم نواز کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کا لندن سے وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا، نوازشریف وطن واپسی سے پہلے پارٹی اہم فیصلے کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایک بار پھر وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں،اس سلسلے میں وہ لندن میں پارٹی عہدیداران سے الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ساتھیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں، ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔
Tags latest news latest urdu news