لندن : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا کیسز بڑھنے سے تیل کی طلب میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ، ڈالر کی قدر میں اضافے سے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی ۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر81 ڈالر ہو گئی ۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 89 ڈالر پر آگئی۔