کراچی: آرام باغ سے رینجرز کا برطرف ملازم ڈکیتی کے دوران پکڑا گیا
ملزم کاظم شاہ رینجرز کا ملازم تھا، 2021ء میں غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا
November 18, 2022 · شہر گزشت
کراچی:آرام باغ کے علاقے میں سندھ رینجرز کا برطرف ملازم ڈکیتی کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ ساؤتھ زون پولیس کے اعلامیے کے مطابق ڈاؤ میڈیکل کالج سگنل کے قریب پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ قریب ہی 2 ملزمان نے ایک شہری امیر حمزہ کو لوٹنے کی کوشش کی، جس کے شور مچانے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ، جنہیں دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس اہل کاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کاظم شاہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ رینجرز کا ملازم تھا اور 2021ء میں غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا ۔