کراچی کیلیے بجلی7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد:کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔