اسلام آباد:ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ صدر باہمی احترام، سیاسی اعتدال کیلیے کردارادا کریں ،وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچا یا،حکومت کی جانب سے صدر مملکت کو پیغام میں کہاگیا ہے کہ آئینی وقانونی امور پرڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے ۔
ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی نے کہاکہ سیاسی امور کو بہتر ماحول، قانونی وآئینی دائرے میں ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔
ایوان صدرکے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، معیشت اور خزانہ سے متعلق مختلف امورپربھی گفتگو ہوئی، وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عوام کیلیے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے عمران خان کا مطالبہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھا گیا۔