اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری کو نہ روکنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ میرے پاس قانونی اختیار نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملاقات کی جس میں مبینہ طور پر آرمی چیف کے تقرر کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔
عارف علوی نے اہم تعیناتی کے معاملے پرقریبی دوستوں سے مشاورت کی جس میں ان کا کہناتھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے ، چاہتاہوں معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں ، آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پرعمل کریں گے ، میرے پاس وزیراعظم کی ایڈاوئس روکنے کا قانونی اختیار نہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ نہیں ڈالا۔