راوالپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کل ریلی میں شرکت کیلئے خود روات جاو¿ں گا ،اگلے جمعے سے پہلے عمران خان یہاں (پنڈی)ہوں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ پاکستان کے حالات سنگین اور پیچیدہ ہوگئے ہیں ،تنخواہ دار آدمی کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ،اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو بنایا گیا،آج اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ملاقات کی ،مذاکرات ہوئے تو خوشی کی بات ہوگی ،لال حویلی کی تاریخ ہے، ہم نے ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ،ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،
نہوں نے کہاکہ عمران خان نے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے،کوشش ہے کہ مذاکرات سے معاملات طے ہوجائیں،میری خواہش تھی صدر عارف علوی سے ملاقا ت کروں ،ملکی سیاست کیلئے یہ 10دن بہت اہم ہیں،الیکشن سے متعلق عمران خان کامطالبہ جائز ہے ،حکومت خریدوفروخت کے ذریعے وجود میں آئی۔