اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،استعفیٰ نہیں دیا تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے استعفیٰ دینے پر مشاورت ختم ہوگئی،ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ دینے پر زور دیاگیا ،ذرائع کاکہناہے کہ استعفیٰ نہیں دیا توعدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ۔
رائع نے مزید کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدرعارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی ،اس ملاقات میں صادق سنجرانی سے استعفیٰ دینے پر زور دیاگیاہے۔