لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات میں ای وی ایم سے دھاندلی رکوانے کی بھرپور کوشش کی ، ای وی ایم کے معاملے پر نواز، زرداری، الیکشن کمیشن اور ہینڈلرز ایک پیج پر تھے، مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، یہ نہیں ہو سکتا اختیارات کسی کے پاس ہوں اور ذمے داری کسی اورکی ہو،کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حکومتی آرمی ایکٹ میں ترمیم اپنے فائدے کیلئے کر رہی ہے، ،حکومت مسلح افواج کو پنجاب پولیس کے برابر لانا چاہتی ہے، آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج ہو جائے گی۔
یئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ نوازشریف وہ آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو مجھے نااہل کرے،مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہئے ،ان کاکہناتھا کہ معالجین کل میرا معائنہ کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں گے،راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے مجھے خود عدالت جانے کا موقع دیا ہے۔
عمران خان کاکہناتھا کہ آرمی چیف سے لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، صدر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات کا ایجنڈا شفاف انتخابات کا جلد انعقاد تھا، انہوں نے کہاکہ وزیرآباد حملے کے مرکزی ملزم کو 14 دن بعد عدالت پیش کیاگیا،ق لیگ اتحادی ہے، پرویزالٰہی کیساتھ بہترین اتحاد چل رہا ہے۔