فائل فوٹو
فائل فوٹو

تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں۔آصف زرداری

اسلام آباد:پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں اورآرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے یہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔