مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے
November 18, 2022 · اہم خبریں
مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے۔فائل فوٹو
کراچی (اُمت نیوز)مفتی اعظم پاکستان مہتمم جامعہ دار العلوم کراچی، سرپرست وفاق المدارس العربیۃ پاکستان “ مفتی رفیع عثمانی” طویل علالت کے بعد انتقال کرگئےہیں۔
مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے
مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔
ٹیگز: