بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ میں ملوث تھے۔
دہشتگرد ایم 8 میں آئی ای ڈیز نصب کرنے کے واقعات میں بھی ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔
دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہ
Tags latest news latest urdu news