سیہون ٹریفک حادثہ: غفلت کے مرتکب 6 افسران معطل

سیہون(اُمت نیوز)سیہون روڈ پر وین حادثے میں جاں بحق 20 افراد کی نماز جنازہ خیرپور میں ادا کردی گئی، حادثے پر وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کے بعد 6 افسران کو معطل کردیا گیا۔
وزیر مواصلات کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چار اور موٹر وے پولیس کے دو افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دیا۔
تمام معطل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون میں وین گڑھے میں جا گری تھی، جس کے باعث نوبیاہتا دلہن سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔