اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی زندگی تبلیغ و اشاعتِ اسلام کے لیے وقف رہی۔ ان کی ملی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی اتحاد بین المسلمین کے لیے گراں قدر خدمات رہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔