کراچی۔۔۔مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اتوار کی صبح نو جامعہ دارالعلوم کراچی میں ادا کی جائے گی،میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جامعہ دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پرعلماء و طلباء،متوسلین و متعلقین سے کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے حضرات جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے مرتب کردہ نظم کا خیال رکھیں،مولانا رحمانی نے مزید بتایا کہ قائدین وفاق المدارس نے تمام مدارس و جامعات اور تمام مسلمانوں سے مفتی اعظم پاکستان مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔