محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے،فائل فوٹو
محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے،فائل فوٹو

تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کوآج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی،انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخوات پر اجازت دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ 35 شرائط پر جاری کیاگیاہے، ریلی کورال سے چک بیلی تک آج نکالی جائے گی ۔

معاہدے کے مطابق کوئی ناگہانی واقعہ ہونے کی ذمے دار پی ٹی آئی انتظامیہ ہوگی،اجازت نامہ صرف19 نومبر کیلیے جاری کیاگیا ہے۔

معاہدے کے مطابق عام عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کیا جائے گا،جی ٹی روڈ کو کسی بھی جگہ سے بند نہیں کیا جائے گا،عوام کی نقل و حمل اورکاروباری سرگرمیاں ریلی سے متاثر نہیں ہوں گی، اسلحہ اور لاٹھیاں لانے پر پابندی ہوگی۔