بینکاک:چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا کو بڑی عالمی طاقتوں کے مقابلوں کا اکھاڑہ نہیں بننا چاہیے۔ایشیا کسی بھی عالمی طاقت کے مکان کا صحن نہیں۔
انہوں نے دنیا میں کسی بھی طرح کی سرد جنگ کی سوچ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشادگی اور جامع راہ اپنانی چاہیے، معاشی اورتجارتی تعلقات میں ہتھیاروں اور سیاست کو بھی سب کی طرف سے مسترد کیا جائے۔
چین کے صدرنے انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس کے بعد تھائی لینڈ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس اس موقع پربینکاک میں ایک تقریب میں شرکت کرکے تقریرکرنا تھی تاہم بعض اہم ملاقاتوں کے باعث وہ شریک نہ ہو سکے جس پران کی تقریرکے نکات پرمبنی بیان میڈیا کو جاری کیا گیا۔