پیرو : جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں جمعہ کی سہ پہر مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران آگ لگنے فائر انجن سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
اتوار 20 نومبر 2022, 10:12 صبح       آخری اپ ڈیٹ اتوار 20 نومبر 2022, 10:16 صبح بام دنیا
پیرو : جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں جمعہ کی سہ پہر مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران آگ لگنے فائر انجن سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو میں لاتم ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران حادثہ کا شکار ہوا۔
طیارے میں 102 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض معمولی زخمی ہوگئے جن میں عملے کے چھ افراد بھی شامل تھے۔
اس حوالے سے پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
175 نشستوں پر مشتمل طیارہ ’’ائیر بس اے 320 نیو‘‘ کی طرز کا تھا اور پانچ سال پرانا تھا۔
دوسری طرف فائر ڈپارٹمنٹ کا ٹرک تھا جو ایمرجنسی آپریشن دوسری طرف جاتے ہوئے رن وے عبور کر رہا تھا، اسے رن وے عبور کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر طیارہ کو پیش آنے والےحادثہ کے ویڈیو کلپس بھی سامنے آگئے۔
پیرو کے صدر نے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں فائر فائٹرز کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔