بغداد: عراق میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ، چار فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عراقی فوج کا کہنا ہے کہ بدامنی کا یہ واقعہ کرکوک کے علاقے میں پیش آیا، حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کو مشین گنوں سے نشانہ بنایا۔
فوجی حکام نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ کیا گیا یہاں شدت پسند تنظیم داعش کی باقیات رہتی ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، اسی علاقے میں ترکیہ کی فوج بھی کرد باغیوں کیخلاف کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔