مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی سپردخاک،تدفین میں ہزاروں افراد کی شریک

کراچی: مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی  مرحوم کو  دارالعلوم کراچی میں کورنگی سے ملحق قبرستان خاک کردیا  گیا۔ مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی 88 برس کی عمر میں 18 نومبر کی رات مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ رفیع عثمانی مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ ہونے کے علاوہ 30 سے زائد کتابوں کے مصنف، مفسرقرآن، فقیہ تھے۔

مولانا رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو بھارت کے علاقے دیوبند میں پیدا ہوئے، اُن کا نام عالم دین مولانا اشرف علی تھانوی نے رکھا۔ آپ کے والد مولانا شفیع دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم تھے۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مفتی رفیع عثمانی  مرحوم کو دارالعلوم کراچی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔