فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے کویت کے لیے بُک کنٹینر سے 90 کلوہیروئن برآمد

کراچی سے کویت کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے جبکہ دیگر کارروائیوں میں بھی اے این ایف کے عملے نے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرکویت بھیجنے کیلیے بک کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام  ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد ہوئی، واقعے میں باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔