کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تحصیل کرخ کے علاقے کلی اکرو میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں۔
ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔