قاہرہ:ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔
مصر میں جاری ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے تحت ماحولیاتی نقصان سے متاثر ہونے والے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے پراتفاق کیاگیا ہے۔
معاہدے کے تحت امیر اور ماحولیاتی تبدیلی میں بڑا کردار ادا کرنے والے ممالک کی جانب سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔ فنڈ سے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو نقصان کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔
معاہدے کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے تاریخی فتح قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان اور نائجیریا میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے اور اس فنڈ سے ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔ماحولیاتی تنظیموں اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے30 سال سے اس معاہدہ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں اس وقت توسیع کی گئی تھی جب جمعے تک کوئی معاہدہ طے نہیں ہو پایا تھا۔
It’s been a long 30-year journey from demand to formation of the Loss & Damage Fund for 134 countries. We welcome today’s announcement 📣 and joint text hammered out thru many nights. It’s an important first step in reaffirming the core principles of #climatejustice @COP27P 1/4 pic.twitter.com/ErNDRLnLCt
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 20, 2022