ترکیہ کی فضائیہ نے شمالی شام کے مختلف علاقوں میں بمباری کر کے کرد شامی ڈیمو کریٹک فورسز کے6 ممبران سمیت بارہ حکومتی حامیوں کو ہلاک کردیا۔ یہ برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے رپورٹ کیا ہے۔
ترکیہ کی طرف سے یہ حملہ کردوں کی جماعت پی کے کے پراستنبول میں دھماکے کرنے کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔
وزیر دفاع ترکیہ نے اس حملے سے پہلے کہا تھا کہ ‘سب کچھ ملبہ بنانے کی گھڑی آچکی ہے۔ ‘ وزیر دفاع کا یہ بیان ترک وزارت دفاع نے اتوارکی صبح ٹویٹ کیا تھا۔ اس ٹویٹ کیے گئے بیان کے ساتھ ایک جہاز کے ٹیک آف کرنے کی تصویر بھی ٹویٹ کی گئی تھی۔
وزارت دفاع کی طرف سے ایک اورٹویٹ میں کہا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھیک ٹھیک نشانے لے کر ان کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔