دوحہ : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے غیر ملکی دوروں کا اختتام قطرمیں ہو گا۔ ان دوروں کا آغاز 15 نومبر سے انڈونیشیا سے ہوا تھا جہاں انہوں نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے اجلاس جی 20 میں شرکت کی تھی۔
انڈونیشیا کے دورے کے بعد ولی عہد سیوئل کے دورے پر پہنچے تھے۔ اس دورے کے موقعے پر انہوں نے جنوبی کوریا کے عہدیداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔