لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا کامیاب اپینڈکس کا آپریشن کر دیا گیاہے جس کے بعد اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پراپنی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر شیئرکی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ” آج میری اپینڈیکٹومی ہوئی ہے ، بہتر محسوس کر رہاہوں اور مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں “ ۔
شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں گھٹنے پر دباﺅ آنے سے دوبارہ انجری کا شکار ہوئے تاہم انہوں نے اوور کروانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پائے جس کے بعد وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔