فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیفا ورلڈ کپ:ٹوئٹرکا افتتاحی میچ لائیو دکھائے کا اعلان

دوحہ:ٹوئٹر فیفا ورلڈ کا افتتاحی میچ لائیو دکھائے اورکمنٹری بھی فراہم کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ  ٹوئٹر فیفا ورلڈکپ کے پہلے میچ کیلیے کوریج اورریئل ٹائم کمنٹری فراہم  کرے گا۔

فیفا ورلڈ کپ  کا پہلا میچ آج قطراورایکواڈورکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔  ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5شہروں کے 8سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔