بھارتی اسپتال کے آئی سی یو میں گائے گھس گئی، ویڈیو وائرل
گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا
November 21, 2022 · بام دنیا
راج گڑھ: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے ایک اسپتال میں انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں گائے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
https://twitter.com/ashoswai/status/1594279138038276098?s=20&t=-qJVTTvsoyNJdSZFT0k_Gw
اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں مریضوں کے تیماداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے اسپتال کے آئی سی یو میں گائے نہ صرف آسانی سے گھس گئی بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا۔