آرمی چیف کی تعیناتی۔عمران خان کی کوشش ناکام بنادی۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ،عمران خان نے اہم تعیناتی کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جو ناکام بنادی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔عمران خان نے اہم تعیناتی کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جو ناکام بنادی۔عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا سب سےچھوٹا اجتماع ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے ۔ لانگ مارچ سے متعلق عمران خان کے عمل کو طاقت سے ردکرنا ضروری تھا،عمران کےعمل کو نہ روکتے تو ہر 3سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔