پاکستان حکومت کا آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کیلیے سیکیورٹی دینے سے انکار
چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے مجھے مراسلہ لکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کمنر
مالیاتی ایمرجنسی ریاست کیلیے نقصان دہ ہوگی-فائل فوٹو
مظفرآباد :چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرعبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکیورٹی دینے سے انکارکر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے مجھے مراسلہ لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں پیش کیا جائے ۔