توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیاہے اور انہیں منگل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کیس کی سماعت کریں گے۔
خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوادیا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا کہنا ہےکہ ٹرائل کورٹ عمران خان پرکرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کےسیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے، ریفرنس میں زیادہ سے زیادہ 3 سال جیل اور جرمانےکی سزا سنائی جا سکتی ہے۔