ٖفیصل آباد: تیز رفتارٹرک ٹرالر سے ٹکرا گیا، 3افراد جاں بحق

واقعہ موٹر وے سمندری کے قریب  پیش آیا، جاں بحق  افراد میں 35 سالہ ساجد، 28 سالہ عدنان اور بیس سالہ عدنان شامل، لاشیں اسپتال منقتل

               
November 22, 2022 · شہر گزشت

فیصل آباد: ایم تھری موٹروے سمندری کے قریب خوفناک  ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  سمندری کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک  بڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے  میں ڈرائیور سمیت  3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی،  موٹر وے پولیس  کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ ساجد، 28 سالہ عدنان اور بیس سالہ عدنان شامل ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ریسکیو کے حوالے کردی گئی ہیں ۔