شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو
شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم  دیدیا گیا. فائل فوٹو

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک مؤخر

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے اداروں میں بغاوت پراکسانے سے متعلق کیس میں شہبازگل پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک مؤخرکردی۔

سیشن کورٹ میں شہباز گل کیخلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ شہباز گل اپنے وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے،شہباز گل کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی ۔پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت کوئی قریب کی تاریخ رکھ لے ،جج نے استفسار کیا کہ آئندہ سماعت کی 26 نومبر کی تاریخ رکھ لیں؟

جج نے شہباز گل سے مکالمہ کیا کہ اس دن ویسے بھی آپ نے آنا ہے ،شہبازگل نے کہاکہ اس دن راستے بند ہوں گے ،عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک موخرکردی،عدالت نے شہبازگل اورعماد یوسف کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔ شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔