عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو
عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنے کے لیے نئی درخواست دائرکردی

اسلام آباد:تحریک انصاف اسلام آباد میں دھرنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے اور جلسے سے متعلق نئی درخواست دائر کردی، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے اور فریقین کو ممکنہ طور پر جلسے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کو روکنے کا بھی حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اعلی ٰعدالت کےفیصلےکوقبول کرتےہوئےعدم اعتمادتحریک کارروائی میں شریک ہوئے، نیا پاکستان پی ٹی آئی کا نعرہ ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈحکومت تمام اہم محاذوں پرناکام ہوچکی ہے، تحریک انصاف نےگزشتہ ماہ 19 اکتوبر سےلانگ مارچ کاآغازکیا، قانون وآئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔