اسلام آباد:آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیشرفت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران اہم سیکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیرغورآئے، اس دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف کی تعیناتی پر پیشرفت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کی تقرری موضوع بحث ہے۔