وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔فائل فوٹو

سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون تیز کرنے کیلئے چین پر عزم

 

 

 

چین نے پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کےعزم کا اعادہ کیاہے۔

 

اس حوالے سے چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں کام  کی رفتار تیزکرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  چین نے  بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف  بھی مؤثر تعاون کیا ہے۔

چینی ترجمان کا  مزید کہنا تھا کہ سی پیک پا کستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔