آرمی چیف کی تقرری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سمیت تمام چھ سینئر ترین جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔
ان میں سرفہرست نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دیگر چھ ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سمری میں بھیجے گئے ناموں میں سے ایک کی منظوری بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ دوسرے کی آرمی چیف کے طور پر تقرری کی منظوری دیں گے۔
دوسری طرف تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورہ ترکیہ ملتوی کر دیا ہے۔