امریکا: ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ،10افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ شاپنگ مال کے منیجر نے کی

               
November 23, 2022 · بام دنیا

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں شاپنگ مال کے مینجر کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ شاپنگ مال کے مینجر نے کی۔

پولیس حکام کے مطابق جب وہ شاپنگ مال میں داخل ہوئے تو وہاں دس سے کم لاشیں پڑی ہوئی تھیں، جن میں منیجر بھی شامل تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ منیجر نے خود کشی کی ہے یا کسی اور کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں امریکا میں دوسری بڑی شوٹنگ تھی، ایک ہفتہ قبل کولوراڈو کے ایک کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ورجینیا کے علاقے چیسا پیک کی پولیس کے ایک افسر نے سی این این کو بتایا کہ ہمارا خیال ہے کہ شوٹر مرنے والوں میں شامل ہے، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران کوئی گولیاں نہیں چلائی گئیں۔