لاہور:توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل بنچ تشکیل دیدیا،فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے ،جسٹس عائد عزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی بنچ میں شامل ہیں۔
این اے 95 کے ووٹرنے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قراردے۔