اسلام آباد:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کے معاون وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
معاون وکیل نے کہاکہ انور منصور ملک سے باہر ہیں،29 نومبر وطن واپس آئیں گے ،ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے ۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ،کیس کی ابتدائی سماعت23 اگست کو ہوئی تھی ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔