اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اہم عسکری عہدوں پرتعیناتی کے معاملے پرمعمول کی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم اور وزیردفاع خواجہ آصف کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے تقریریوں کے حوالے سے بھیجے گئے پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تقرریوں کیلئے بھجوائے گئے ناموں کاجائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد وہ اس حوالے سے آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔مشاورتی اجلاس کے بعد پارلیمانی لیڈرزکوعشائیہ بھی دیا جائے گا۔