یروشلم میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ، 15 زخمی ہو گئے،دو کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی اہلکاروں نے دوالگ الگ بم دھماکوں میں کم ازکم 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ان دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس اسٹیشن کو بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی پبلک سیکیورٹی کے وزیر نے ان دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔
دھماکوں میں زخمی ہونےوالے 15 افراد کی سرکاری طبی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ یروشلم اسٹیشن کے خارجی دروازے کے قریب کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
دوسرا دھماکہ ایک بس اسٹیشن کے نزدیک کو بس کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ دھماکہ بس سے تھوڑے فاصلے پر ہوا۔ اس دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔