اسلام آباد: آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مشیر قانون ملک شہادت اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل بھی شریک ہیں۔
وفاقی وزرا شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود ، اسرار ترین کے علاوہ دیگر وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔