بھارتی فوجی کاآزاد کشمیرپر بیان،آئی ایس پی آر نے پروپیگنڈہ مسترد کردیا

اسلام آباد:  بھارتی فوجی کاآزاد کشمیر پر بیان،آئی ایس پی آر نے پروپیگنڈہ مسترد کردیا۔ پاک  افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابرافتتخار نے بھارتی فوجی افسر کےبیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان  نامعقول ہے، بھارتی فوج کےاعلیٰ سطح کے افسرکا جموں و کشمیر کے بارے میں بیان فریب پرمبنی ذہنیت کا عکاس ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پرچھاپ کا نتیجہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانچ پیڈز اوردہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے  کی کوشش ہے، یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹٓانے کی کوشش ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔پاک فوج  کا  کہننا ہے کہ سلامتی کونسل اور بین القوامی قوانین کی تحت کشمیریوں کے حق خود ارادی کی حمایت کی گئی ہے۔