لاہور:پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عارف علوی اورعمران خان کی ملاقات پرآج شام ایوان صدر سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔
زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان اورعارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور صدر مملکت کے درمیان زمان پارک لاہورمیں ملاقات ہوئی۔ صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے منظور ہونے والی سمری کے حوالے سے عمران خان کو اعتماد میں لیا۔
صدرعارف علوی نے عمران خان کو وزیراعظم کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پربریفنگ دی۔عمران خان نے ہدایت کی کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے اس کے مطابق سمری دیکھیں، اگر درست ہے تو سمری نکال دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے، ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں۔