گورنر راج پر پی ڈی ایم میں مشاورت مکمل ہو چکی- ذرائع۔فائل فوٹو
گورنر راج پر پی ڈی ایم میں مشاورت مکمل ہو چکی- ذرائع۔فائل فوٹو

پنجاب میں تبدیلی کیلئے حکمران اتحاد سرگرم

 

حکمراں اتحاد پی ڈی ایم  پنجاب میں تبدیلی کے لیے  ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے اور  اس سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ حکمراں اتحاد نے تخت لاہور  پر دوبارہ قبضے کی جنگ کا مشن آصف علی زرداری کو دے دیا ہے جو بادشاہ گر مانے جاتے ہیں

ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری  ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد آئندہ چند دنوں میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے جبکہ اس دوران پنجاب اسمبلی میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے جوڑ توڑ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا بڑا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب حکمران اتحاد بڑی حد تک ریلیف محسوس کر رہا ہے ، اسی تناظر میں ایک بار پھر سب سے بڑے صوبے میں طاقت کا توازن اپنے حق میں کرنے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔