فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

فیفا ورلڈکپ۔سابق عالمی چیپمیئن برازیل کا فاتحانہ آغاز

دوحا: فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی کے میچ میں سابق عالمی چیپمیئن برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم گول اسکورکرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے برازیل نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے رچرلیسن نے پہلا گول 62 ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ 11 منٹ بعد دوبارہ گول کرکے ٹیم کو 0-2 کی سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پرتگال نے گھانا کو2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال نے گھانا کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 15 ویں میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

پرتگال کی جانب سے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 65 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو 73 ویں منٹ میں گھانا کے آندرے آئیو نے برابر کر دیا۔

ژاؤ فیلکس نے 78 ویں منٹ میں دوسرا اور رافیئل لیاؤ نے 80 منٹ میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے پرتگال کی پوزیشن کو مستحکم کردیا۔

گھانا کی جانب سے عثمان بخاری نے 89 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے پرتگال کی برتری کو کم کیا۔تاہم، گھانا کی ٹیم آخری لمحات میں گول کرنے کا موقع ضائع کرتے ہوئے مقابلے کو برابرکرنے میں ناکام رہی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی کوریا اور یوروگوائے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 14 ویں اور گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوائے کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔

میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا۔اب تک کے ہونے والے 14 میچز میں یہ چوتھا میچ ہے جو بغیر کسی گول کے ختم ہوا ہے۔

فیفا ورلڈکپ گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 ویں میچ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا جبکہ کیمرون کی ٹیم کئی یقینی مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔