فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد:چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نے لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کےخاندنی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بھی ریٹائرڈ ہونے پر غور

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس پاک فوج میں تھری اسٹار رینکنگ جنرل ہیں، جو پاکستانی فوج کے 35ویں چیف آف جنرل اسٹاف کے طو پرخدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جگہ 8 ستمبر 2021 کو چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرتعینات کیا گیا تھا۔